اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیپرا کو بجلی کی قیمت میں ایک روپے 32 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کر دی گئی۔ نیپرا کے مطابق درخواست مئی کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مئی میں کل 12 ارب11کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی بجلی پیداوار پر مجموعی لاگت75 ارب 87 کروڑ روپے رہی درخواست کی سماعت آج ہو گی۔
فیول ایڈجسٹمنٹ: بجلی کی قیمت ایک روپے32 پیسے یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی
Jun 27, 2018