سرینگر (آن لائن)سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کشمیر وادی میںآزادی ایک مضبوط جذبہ ہے طاقت پر مبنی پالیسی کشمیر میں کبھی کارگرثابت نہیں ہوسکتی اور یہ کہ اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کشمیر کے لوگ مسئلہ کشمیر کا بھارتی آئین کے باہر حل چاہتے ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران عمر عبداللہ کا کہنا تھا کشمیر کی موجودہ صورتحال کیلئے مرکزی حکمران اور سرکاریں ذمہ دار ہیں کیونکہ انہوں نے کبھی کشمیری عوام کیساتھ کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ نہیں پہنایا اور نہ انہوں نے اپنی کہی باتوں کا بھرم رکھا۔انہوں نے مودی سرکار کی طاقت پر مبنی کشمیر پالیسی کو بے سود قرار دیتے ہوئے خبر دار دکیا کہ اس قسم کی اپروچ سے کشمیریوں بالخصوص نوجوانوں میں پائی جانیوالی بے گانگی میں تشویشناک طور پر اضافہ ہوا ہے ۔
کشمیر ی عوام مسئلہ کشمیر کابھارتی آئین کے باہر حل چاہتے ہیں: عمر عبداللہ
Jun 27, 2018