مقبوضہ کشمیر: بے گناہ افراد کی شہادتوںپر ہرتال، مظاہرے جاری ،انجینئر رشید ساتھیوں سمیت گرفتار، بھارتی کرنل کی خودکشی

سرینگر (اے این این) مقبوضہ کشمیر کے ضلع انت ناگ میںفوجی کرنل نے خودکشی کر لی جبکہ بجبہاڑہ میں پولیس اہلکار نے دوسرے ساتھی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا، کولگام کا تیسرا شہید بغیر شناخت سپرد خاک، وادی میں شہری ہلاکتوں کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری، احتجاج کے دوران انجینئر رشید بھی ساتھیوں سمیت گرفتار کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک فوجی کرنل نے سروس رائفل سے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ یہ واقعہ اننت ناگ کے علاقے کھندرو اچھہ بل میں اس وقت پیش آیا جب کرنل ضے وی مہادیک اپنی گاڑی میں سفر کر رہا تھا۔اس دوران اس نے ویرانے میں گاڑی روک کر خود کو گولی مار دی۔ دریں اثناء وادی میں شہری ہلاکتوں کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں تمام دکانیں، کاروباری ادارے، بازار، بینک، تعلیمی ادارے اور غیر سرکاری دفاتر بند رہے جبکہ سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب رہی۔ گاندربل ضلع میں مکمل طور پر ہڑتال رہی۔ مظاہرین نے ڈی سی ریذیڈنسی اور پولیس تھانے پر شدید پتھرائو کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا۔ پلوامہ میں کرفیو کا سماں تھا۔ جھڑپوں میں متعدد افرادذ زخمی ہو گئے۔ دریں اثناء پولیس نے انجینئر رشید کے سیکریٹریٹ مارچ کو ناکام بناتے ہوئے ممبر اسمبلی سمیت درجنوں کارکنوں کو حراست میں لیکر تھانہ نظربند کیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس ’’گ‘‘ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے چڈر کو لگام میں شہید ہوئے عسکریت پسندوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس خطے میں جو بھی خون خرابہ اور انسانی زندگیوں کو اتلاف ہو رہا ہے اس لئے صرف اور صرف بھارتی حکمرانوں کی ہٹ دھرمی والی پالیسی ذمہ دار ہے۔ حریت چیئرمین نے دہلی کے ارباب اقتدار کو مشورہ دیا کہ وہ ضد اور ہٹ دھرمی ترک کرکے زمینی حقائق کو قبول کریں اور کشمیریوں کے دیرینہ مطالبہ حق خودارادیت کو پورا کرنے کے اپنے وعدے کو نبھائیں۔ کمشیر کے لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک نے کہا بھارت کشمیر میں معصوم کشمیریوں کا لہو بے دردی کے ساتھ ارزاں کررہا ہے اور ان حالات میں اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مداخلت کرے اور اس خون ریزی کو بند کرائے۔ حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمرفارق نے کہا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے خلاف جاری بھارتی جارحیت کا سنجیدہ نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کیلئے اقدامات کرے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...