سرکاری ادارے 29جون تک یوٹیلیٹی بلز جمع کرادیں،ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس

Jun 27, 2018

ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس ملتان نے تمام وفاقی اور صوبائی اداروں کو 29جون تک یوٹیلیٹی بلز جمع کرانے کی ہدایات جاری کردیں ہیں۔29جون تک جمع ہونے والے یوٹیلیٹی بلز پر ضلعی فنانس دفتر متعلقہ اداروں کو اُن کے ضروری اخراجات کی ادائیگی کردے گا۔جبکہ 29جون کو آفس ٹائم ختم ہونے کے بعد ضلعی فنانس آفس کسی قسم کے یوٹیلیٹی بلز وصول نہیں کرے گا۔

مزیدخبریں