لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے کالے ہرن کے شکار پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر کمشن تشکیل دے دیا ہے اور ہدایت کی کہ کمشن کالے ہرن کے تحفظ کیلئے سفارشات مرتب کرکے رپورٹ پیش کرے۔ چیف جسٹس یارو علی نے مقامی وکیل کی درخواست پر سماعت کی جس میں کالے ہرن کا شکار کرنے والوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست گزار وکیل کے مطابق پنجاب وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ 1974 کے تحت کالے ہرن کا شکار غیر قانونی ہے لیکن اس کے باوجود قانون پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔ درخواست پر مزید کارروائی 12 ستمبر کو ہوگی۔
کالے ہرن کے شکار پر پابندی کیلئے درخواست، ہائیکورٹ نے کمشن بنادیا
Jun 27, 2018