عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن اورمتحدہ مجلس عمل کے درمیان خفیہ رابطے

الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن اورمتحدہ مجلس عمل کے درمیان خفیہ رابطے،انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اوراتحاد کے حوالے سے معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی نشستوں پرسیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے شاہد خاقان عباسی نے ایم ایم اے امیدوارمیاں اسلم سمیت دیگررہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگرمیاں اسلم این اے 53 سے کاغذات نامزدگی واپس لیں تواین اے 54 میں ان کی حمایت کی جاسکتی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے این اے 53 اوراین اے 54 میں ملکرانتخابات لڑنے کی پیش کش بھی کی-ذرائع کے مطابق میاں اسلم نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں متحدہ مجلس عمل اورن لیگ کے اتحاد سے تحریک انصاف کوٹف ٹائم مل سکتا ہے،اگرمسلم لیگ ن اورمتحدہ مجلس عمل کے درمیان اتحاد ہوگیا تو دونوں جماعتوں کی حلقہ 53 اور54 میں پوزیشن مستحکم ہوجائے گی-

ای پیپر دی نیشن