رہنما مسلم لیگ ن مریم نوازکا قومی اسمبلی کا حلقہ ایک بارپھرتبدیل کردیا گیا ہے۔مریم نواز کوحلقہ این اے 125 کے بجائے این اے 127 سے انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اور رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے قومی اسمبلی کے دوحلقوں این اے 125 اور این اے 127 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے،ابتدائی طورپرمریم نواز کواین اے 127 سے انتخابی میدان سے اتارنے کا فیصلہ کیا گیا تھا.مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے نظرثانی کے بعد 23جون کومریم نوازکو حلقہ این اے 125 سے ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کیا۔مریم نوازکے حلقے کوایک بارپھر تبدیل کرتے ہوئے انہیں این اے 127 سے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے.اس سے قبل این اے 127 سے پرویزملک کوٹکٹ جاری کیا گیا تھا۔اب پرویزملک اورایاز صادق این اے 125 سے ٹکٹ کے امیدوارہیں.