دھاندلی کا آغازہوگیا،حلقے تبدیل کرکے سندھ میں پیپلزپارٹی کا ووٹ تقسیم کیا گیا: رہنما پیپلزپارٹی تاج حیدر

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرتاج حیدرکاکہناتھا کہ الیکٹیبل پہلے ڈکٹیٹرپھرنوازشریف اوراب تیسری جماعت میں جا کربیٹھ گئے ہیں،ہماری پارٹی میں ایسے لوگ ہیں جوجیلوں میں گئے،ہربرے وقت میں ساتھ رہے،پیپلز پارٹی غریب عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔انھوں نے کہا کہ گالم گلوچ برا بھلا کہنے والی سیاست کے بجائے ایشوزپربات کی جائے،معاملات کوتشدد کی طرف لے کرجایاجارہاہے۔انھوں نے کہا کہ سرائیکی صوبہ ہمارے منشورکا حصہ ہے،پاکستان پیپلز پارٹی نمائشی منصوبے نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں کام کرتی ہے،ہمیں دس سال جیل میں رکھ کربعد میں صدرپاکستان بنایا جاتا ہے۔تارج حیدرنے کہاکہ بلاول بھٹوزرداری نے سنٹرل الیکشن سیل تشکیل دے دیا ہے جس کے سات ارکان ہے،الیکشن سیل کا مقصد انتخابی مہم میں امیدواروں کی مدد کرنا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن