آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدارت ہونیوالی کورکمانڈرز کانفرنس میں آئندہ انتخابات کے آزادانہ اور صاف شفاف انعقاد کیلئے ضروری معاونت پر اتفاق کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آزادانہ اور صاف شفاف انتخاب کیلئے مکمل تعاون کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات 2018 کے شفاف انعقاد کیلئے تعاون کریں گے، آزادانہ اور شفاف انتخابات کیلئےدائرہ اختیار میں رہتے ہوئے معاونت کی جائے گی، اس قومی فریضہ کو ذمہ داری کے ساتھ نبھائیں گے،اہم ذمہ داری کےساتھ ساتھ سیکیورٹی معاملات پر بھی توجہ مرکوز رہے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں ہوئی، کانفرنس کے دوران خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں خطے میں قیام امن کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کے اندرونی استحکام کے فوائد سرحد پاراورعلاقے میں بھی پہنچائے جاتے رہیں گے۔