مکرمی! وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے ’’نیکٹا،، کو اپنی بہن شبنم گل اسسٹنٹ پروفیسر کی تعیناتی برائے ڈائریکٹر گریڈ 19 کا خط کی لکھا جس پر سوشل میڈیا میں طوفان اُمڈ آیا۔ لیکن حقیقت تو یہ بھی ہے کہ انہوں نے کوئی انہونی تو نہیں کی۔ کئی دہائیوں سے ایسا ہی ہوتا آ رہا ہے۔ مثلاً ایوب خان اس کا بیٹا اور اب پوتا، ذوالفقار علی بھٹو، اس کی بیوی بیٹی، داماد ، نواسا اور دیگر کزنز وغیرہ ، نواز شریف فیملی کے درجنوں افراد چودھری فیملی کے بیشتر احباب، چادر پوشی محمود اچکزئی کے پچاس سے زائد رشتہ دار اور مولانا فضل الرحمن کی فیملی کے بہت سے افراد۔ ملتان کے گیلانی اورقریشی خاندان کے نسل در نسل کئی افراد دیگر بہت سے خاندانوں نے اپنے ادوار حکمرانی میں ملکی دولت کی لُوٹ کھسوٹ میں حصہ بقدر جثہ وصول کیا ہے۔وزیراعظم کے خصوصی مشیر نعیم الحق کے اپنا بھانجا کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بھرتی، برق رفتار ترقی اور کراچی میں تعیناتی سب اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ زرتاج گل نے بھی تو یہی کچھ کیا ہے جو ہر دوسرے حکمران کرتے آئے ہیں پھراس میں اتنا تعجب تک کیوں۔ (چودھری اسد اللہ خاں ۔ نیو شاہ کمال کالونی اچھرہ لاہور)