مضرصحت کاسمیٹکس کیخلاف قانون سازی کی جائیگی:راجہ بشارت

Jun 27, 2019

لاہور(نیوزرپورٹر)وزیر قانون وبلدیات راجہ بشارت نے کہا ہے کہ صوبے میں مضر صحت کاسمیٹکس کی روک تھام کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔ وہ اس حوالے سے آج سول سیکریٹریٹ میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں سیکرٹری قانون نذیر احمد گجانہ،ڈی جی فوڈ پنجاب محمد عثمان، محکمہ پرائمری ہیلتھ، داخلہ اور دیگرکے افسران بھی موجود تھے جنہوں نے جعلی اور غیر معیاری کاسمیٹکس کی تیاری اور فروخت پر بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ موثر قانون موجود نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں مضر صحت اور غیر معیاری کاسمیٹکس سر عام فروخت ہو رہی ہیں بالخصوص رنگ گورا کرنے والی زیادہ ترمقامی کریموں اورکاسمیٹکس میں مضر صحت عناصر کی ملاوٹ پائی گئی ہے۔

مزیدخبریں