اسلام آباد( پ ر) ٹیلی نار گروپ کے ایمرجنگ ایشیا کلسٹر کے سربراہ اور ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او عرفان وہاب خان نے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن کے ذریعے زندگی کے مختلف شعبوں میں ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے اور افراد اور معاشروں کو بااختیار بنانے اور اقتصادی شرح نمو میں اضافے کے لا تعداد مواقع میسر آئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے شنگھائی میں منعقدہ موبائل ورلڈ کانگریس (ایم ڈبلیو سی) میں ’ پائیونیرز آف انٹیلی جنٹ کنیکٹیویٹی‘ (Pioneers of Intelligent Connectivitty) کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اس موقع پر ٹیلی نار گروپ کی طرف سے لاکھوں افراد کی زندگیوں میں جدت کے ذریعے تبدیلی لانے کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور انٹیلی جنٹ کنیکٹیویٹی کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ موبائل برتھ رجسٹریشن کے ذریعے بنیادی شہری حقوق کی فراہمی اور بینکنگ خدمات سے محروم افراد کو موبائل فنانشل سروسزتک رسائی بھی ممکن ہوئی ہے۔
موبائل کنیکٹیویٹی اور انٹرنیٹ موجودہ دور کی سب سے بڑی ضرورت ہیں: عرفان وہاب خان
Jun 27, 2019