راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) امّت محمدیہﷺ میں غوث، قطب، ابدال‘ اولیائے کرام، اصفیاء اور فقراء کا لامتناہی سلسلہ جاری و ساری ہے جو تاقیامت اسی طرح قائم رہے گا، اللہ کے یہ نیک بندے رشد و ہدایت کی مشعلِ نور اٹھائے تاریک دلوں میں نورِ الہٰی کی روشنی پہنچانے کا خوشگوار فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ جشن نقیبی کا 24 شوال المکرم سے چار روزہ عرس پوری شان و شوکت افتتاح ہوتا ہے جس میں پاکستان بھر کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک سے آپ کے مریدین و عقیدتمند جوش و خروش سے حاضرہوتے ہیں۔اس سال 24 شوال المکرم بمطابق 28 جون کو بعد ازصلوۃٰ عصر عرس کا افتتاح بدست صوفی محمد نقیب الرحمن شاہ اور صوفی محمد اسد اللہ شاہ سجادگان درگاہ نقیب الاولیاء ہو گا۔ 25 شوال چادر پوشی درگاہ بابا بلھے شاہؒ کے بعد مزار اقدس بابا جی حضرت فقیر صوفی محمد نقیب اللہ شاہؒ اور بابا حضرت صوفی محمد عظمت اللہ شاہؒ‘ بعد صلوۃٰ عشاء محفل نعت و تقاریر علماء کرام‘ 26 شوال دن کملی و جوڑامبارک کا پروگرام بعد از نماز عشاء محفل سماع و شب بیداری‘ 27 شوال محفل رنگ ختم خواجگان اجتماعی دعا ھو گی راولپنڈی سے قافلہ کل راوانہ ہو گا
اللہ کے نیک بندے تاریک دلوں کونور الہی کی روشنی پہنچانے کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں
Jun 27, 2019