افغان صدر دو روزہ دورہ پر آج اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) افغانستان کے صدر اشرف غنی اپنے دو روزہ دورہ پاکستان پر آج جمعرات کے روز اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ دفتر خارجہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ افغان صدر وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان آ رہے ہیں۔ اعلیٰ حکومتی وزرا اور سرمایہ کاروں کا وفد بھی اشرف غنی کے ہمراہ ہوگا۔ وزیراعظم ہاؤس میں دونوں ملکوں میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے جب کہ صدر مملکت عارف علوی سے بھی ان کی ملاقات ہو گی۔ افغان صدر اشرف غنی کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں امن عمل، اقتصادی شعبوں میں تعاون، سیکیورٹی اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بڑھانے پر بھی بات ہوگی۔ افغان صدر اشرف غنی لاہور کا دورہ بھی کریں گے اور بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...