کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایمنسٹی اسکیم اور وفاقی اور صوبائی بجٹ میں ٹیکس اقدامات پر تاجر برادری میں تشویش سے دوچار کردیا ہے۔کراچی میں کاروبار ی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابربازار اور تجارتی مراکز سنسنان ہوے گئے۔ موجودہ صورتحال میں تاجروں کے مختلف گروپس نے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کے لئے گروپ کے تحت 28جون کو کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اجلاس میں کاروبار کی تالا بندی جیسے انتہائی اقدامات پر غور بھی کیا جائے گا بڑی تجارتی انجمنوں اور چیمبر آف کامرس نے اپنے تحفظات براہ راست حکومت کے اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات میں گوش گزار کردیے۔کراچی کے چھوٹے تاجروں کے مسائل جوں کے توں برقرار ہیں۔کراچی کے تاجرٹیکس ایمنسٹی اسکیم اور نان فائلرز کے خلا ف تادیبی اقدامات سے پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ذرائع کے مطابق بینک اکاوٗنٹس کی بائیومیٹرک تصدیق اور بڑی مالیت کے بانڈز کی ملکیت کی منتقلی پر پابندی سے چھوٹے تاجر براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔ٹریڈرز گروپ نے بجٹ،ایمنسٹی اور دیگر ٹیکس اقدامات پر چھوٹے تاجروں کے تحفظات کو اجاگر کرنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کردیا ہے۔کنونشن میں چھوٹے تاجر، الیکٹرانک مارکیٹ، آئرن اسٹیل مارکیٹ، ٹمبر مارکیٹ سمیت کراچی تاجر اتحاد، سندھ تاجر اتحاد، آل سٹی تاجر اتحاد اور مختلف تاجر الائنس کے نمائندے شرکت کریں گے ۔
ایمنسٹی اسکیم، ٹیکس اقدامات، کراچی میں تجارتی مراکز سنسان ہوگئے
Jun 27, 2019