ٹوکیو (این این آئی)جاپان کے وزیراعظم شنز آٓبے نے سعودی عرب اور جاپان کے درمیان سٹریٹجک شراکت کو مضبوط بنانے کی اہمیت باور کراتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے مملکت کے کردار کی طرف توجہ دلائی ہے۔ابے نے 13 جون کو آبنائے ہرمز کے نزدیک جاپانی کارگو کمپنیوں کے زیر انتظام بحری جہازوں پر حملوں کو امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان حملوں کی پْر زور مذمت کرتے ہیں۔جاپانی وزیراعظم کے مطابق ایران پر لازم ہے کہ وہ خطے میں ایک تعمیری کردار ادا کرے اور خود کو جوہری معاہدے کے تحت لائے۔