حکومت سمگلنگ اورمنشیات کی روک تھام کی ذمہ دار ہے:صدر علوی

Jun 27, 2019

اسلام آباد (آئی این پی ) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ حکومت سمگلنگ اورمنشیات کے استعمال کی روک تھام کی ذمہ دار ہے، منشیات اورسمگلنگ کے مسائل کے موثرحل کے لئے صحت عامہ اورسماجی بہبود کے اداروں میں جامع بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہے۔ منشیات اورسمگلنگ کی روک تھام کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں صدر نے کہاکہ حکومت سمگلنگ اورمنشیات کے استعمال کی روک تھام کی ذمہ دار ہے۔انہوں نے خاندان، سکول، سوسائٹی اورمذہبی اداروں پر اس کے پھیلائوکے خلاف مدد دینے میں کرداراداکرنے پرزوردیاہے۔صدرنے کہاکہ منشیات اورسمگلنگ کے مسائل کے موثرحل کے لئے صحت عامہ اورسماجی بہبود کے اداروں میں جامع بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں