اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل ڈویڑن بنچ نے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کے ملزم کی ٹرائل کورٹ سے ضمانت کے خلاف درخواست پرملزم کی طرف سے بنچ پراعتراض کے بعد کیس دوسری عدالت میں لگانے کے لئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار ملزم راجہ ارشد کے وکیل نے کہاکہ درخواست گزارکی جانب فاضل بنچ کے جج محسن اختر کیانی پر اعتراض ہے کیونکہ ماضی میں وہ بیرسٹر فہد ملک خاندان کے وکیل رہ چکے ہیں۔ اس پر سائلہ ملیحہ ملک نے کہا کہ جس کیس کا حوالہ دیا جارہاہے وہ دوسال پرانا ہے۔ عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد کیس دوسرے بنچ میں لگانے کیلئے معاملہ چیف جسٹس اطہر من اللہ کو بھجوا دیا۔