لورالائی میں پولیس لائن پردہشت گرد حملے کا مقدمہ درج

Jun 27, 2019 | 15:57

ویب ڈیسک

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں پولیس لائن میں ہونے والے دہشت گرد حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق پولیس لائن افسر کی مدعیت میں مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا   جب کہ مقدمے میں دفعہ 302، 324، 353، ایکسپلوسیو ایکٹ اور 7 اے ٹی اے شامل کی گئیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز  لورالائی میں پولیس لائن پر دہشت گردی کا حملہ ناکام بنایا گیا جس کے نتیجے میں  3 دہشتگرد ہلاک جب کہ ایک پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایک خودکش بمبار کو داخلی گیٹ پر اور دیگر 2 کو پولیس لائن کے اندر ہلاک کیا گیا، ایف سی اور کوئیک رسپانس فورس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک خودکش بمبارنے اپنے آپ کو اڑایا جب کہ دوسرے خودکش بمبار کو سکیورٹی فورسز نے ہلاک کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں کانسٹیبل اللہ نواز شہید اور 2 کانسٹیبل شدید زخمی ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں