افغان صدرکےدورے سےپاکستان اورافغانستان کےدرمیان سماجی واقتصادی تعلقات مزیدمضبوط ہونگے:فردوس عاشق

اطلاعات و نشریات کے بارے میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان سماجی و اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے مفید ثابت ہوگا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغان صدر کا دورہ خطے میں امن و خوشحالی کو فروغ دینے اور تنازعات کے حل کی جانب بڑھنے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے وژن کا عکاس بھی ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے تعلقات مشترکہ مذہب اور ثقافت کی مضبوط بنیاد پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان پچھلے کئی عشروں سے لاکھوں افغان گزینوں کی میزبانی کررہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن