اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما خان بہادر کی زیر نگرانی یوسی 47ترنول میں ترقیاتی کام جاری ہے جس میں پینے کے صاف پانی،تعلیم،صحت،سیوریج سسٹم اور گلیوں کی پختگی کے منصوبے شامل ہیں۔ ترقیاتی کاموں کیلئے وفاقی وزیر پلاننگ و ڈویلپمنٹ اسد عمرنے فنڈز جاری کئے ہیں۔خان بہادر نے تمام وارڈز میں بلا تفریق گلیوں کی پختگی کے منصوبوں کا آغاز کیا۔انہوں نے پہلے مرحلے میں تمام مین گلیوں اوراہم مقامات کی گزرگاہوں کو پختہ کروایا۔جن میں سکولز،مساجد ،مدرسہ اور مین بازار شامل ہیں۔جبکہ اگلے مرحلے میں تمام گلیوں کو بھی پختہ کروایا جائے گا۔ خان بہادر نے کہا ہے کہ میرا مقصد عوام کی خلوص نیت سے خدمت کرنا ہے نہ کہ سیاست چمکانا۔میں نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کیلئے اپنی حکومت اور وفاقی وزیر اسد عمر سے بات کی اور علاقے کے عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کا مطالبہ کیا۔جس پر وفاقی وزیر اسد عمر نے گرانٹ جاری کی۔
جس کو پوری ایمانداری سے اپنی نگرانی میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خرچ کروایا۔
میری عوامی خدمت اور علاقے میں پارٹی کی مقبولیت کو دیکھ کر سیاسی حریف گھبرائے ہوئے ہیں اور آئے روز طرح طرح سے تنقید کے تیر چلاتے رہتے ہیں۔ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ خان بہادر گھبرانے والا نہیں بلکہ ہم نے پہلے سے زیادہ اپنے مقصد پر کام تیز کر دیا ہے اور جب تک عوام کے دلوں میں میری محبت ہے اس وقت تک مجھے کوئی طاقت میرے نیک مقصد سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی۔