نعیمی خاندان کی دینی خدمات کوبھلایانہیں جاسکتا:سیاسی ومذہبی رہنما

لاہور(پ ر)سابق سپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق ،رکن قومی اسمبلی روحیل اصغر ،رکن پنجاب اسمبلی پیر اشرف رسول،مسلم لیگ ن اووسیز پاکستان کے صدرامیرعلی اعوان،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان،ناظم اعلیٰ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان صاحبزادہ مولانا عبدالمصطفیٰ ہزاوی،جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ،ڈی جی وزارت مذہبی امور ڈاکٹرشاہد حسین ،سیکرٹری جنرل اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرمحمد اکرم نے ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی سے ان کے چچا تاجور نعیمی علیہ الرحمہ اورتایاجان پروفیسر علامہ محفوظ الرحمان نعیمی علیہ الرحمہ کے انتقال پرملال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ نعیمی خاندان کی دینی خدمات کوبھلایانہیں جاسکتا،شہید سرفراز نعیمی ،تاجورنعیمی ،محفوظ الرحمان نعیمی کے تعلیمی کاوشیں قابل قدر ہیں۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ اتحاد بین المسلین کے لئے ڈاکٹرسرفراز ؒ کی عملی جدوجہدقابل ستائش ہے۔ علامہ زبیر احمدظہیر، ڈاکٹر نوراحمدشہتاز،علامہ صدیق ہزاروی،مفتی مسعود الرحما ن نعیمی،مفتی اجمل قادری،سینئر صحافی نوید چودھری،رہنما ن لیگ فیاض ورک سمیت دیگراسلام کی سربلندی ،ملکی استحکام اور پاکستان کے نظریاتی سرحدوں کے حفاظت کیلئے ان شخصیات کی خدمات تاریخ کاروشن باب ہیں۔ڈاکٹرسرفرازنعیمی شہید علیہ الرحمہ نے اپنے مضبوط دلائل سے دہشت گردوں کے باطل بیانیے کوشکست دی۔

ای پیپر دی نیشن