حکومتی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو آڑے ہاتھوں لیاجائے:سی سی پی او

Jun 27, 2020

لاہور ( نامہ نگار ) ہفتہ اور اتوار شہر بھر کی تمام مارکیٹس اور بازار بند رہیں گے۔ جبکہ حکومت کی جانب سے پابندی سے مستثنیٰ دکانوں کو کھلنے کی اجازت ہوگی، اس حوالے سے سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے تمام ڈویڑنل افسروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس کی طرف سے7 مخصوص علاقوں میں سلیکٹیو لاک ڈاؤن کے دوسرے روز بھی حکومتی گائیڈ لائنز کو یقینی بنایا گیا، بلاوجہ گھروں سے نکلنے والے شہریوں کی بڑی تعداد کا واپس بجھوایا جاتا رہا، لاہور پولیس کی طرف سے شہریوں کی غیر ضروری نقل وحرکت کو روکنے کیلئے سات مخصوص علاقوں کے 40 ہاٹ اسپاٹ ایریاز کو 237 مقامات سے سیل کیا گیا، لاک ڈاؤن ایریاز میں لاہور پولیس کے 43 ایس ایچ او سمیت 35 سو سے زائد اہلکار تین شفٹوں میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں