لاہور (پ ر) ہیپاٹائٹس اینڈ انفیکشن کنڑول پروگرام پرائمری سیکنڈری صحت اور ماری اسٹوپس سوسائٹی پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ڈیپارٹمنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد محمود ، ڈیپارٹمنٹ منیجرپروگرام پنجا ب نعیم عاصم، ڈپٹی منیجر ڈاکٹر ید اللہ اور ماری اسٹوپس سوسائٹی پاکستان کے ڈائریکٹر تکنیکی سروسز ڈاکٹر سعید خرم اور مارکیٹ ڈیویلپمنٹ کی سربراہ جویریہ اعجاز موجود تھیں۔خالد محمود کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کے خطرناک فضلات کو محفوظ اور سائنسی انداز میں تلف کرنے کا جامع پروگرام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔انسانیت کے تحفظ کیلئے نئے سرے سے سوچ بچار کرنا ہوگی۔
انسانیت کے تحفظ کیلئے نئے سرے سے سوچ بچار کرنا ہوگی:ڈاکٹر خالد محمود
Jun 27, 2020