لندن(عارف چودھری)یورپی یونین میں شامل ممالک کے سربراہان کا اجلاس 17 جولائی کو منعقد ہو گا اور کرونا وائرس کی وبا کے بعد یہ پہلی مرتبہ منعقد ہو رہا ہے۔ اجلاس میں یورپی یونین کا بجٹ اور کرونا وائرس سے نمٹنے سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔ ڈنمارک کی وزیراعظم میٹ فریڈرکسن کی شادی انہی تاریخوں میں طے ہے تاہم اب انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اجلاس کی وجہ سے اپنی شادی ملتوی کر رہی ہیں۔ میٹ فریڈرکسن نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ وزیراعظم ہونے کی حیثیت سے ان پر بڑی ذمہ داری اجلاس میں شرکت کی ہے اس لیے وہ اپنی شادی ملتوی کر رہی ہیں۔