پارک لین ریفرنس: آصف زرداری پر 6جولائی کو ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زر داری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر نے کی کارروائی چھ جولائی تک موخر کر دی۔ احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کیس کی سماعت کی ۔ دور ان سابق صدر آصف علی زرداری کی ایک دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ۔ فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی عدالت پیش ہوئے انہیں کرونا وائرس ہوگیا ، آصف علی زرداری کے لیے سفر کرنا مشکل ہے، آصف علی زرداری کی عمر زیادہ ہے اس لیے خطرہ ہے انہیں کرونا وائرس نہ ہوجائے۔ جج اعظم خان نے کہاکہ آپ بھی پیش ہورہے ہیں کیا آپ کو زندگی پیاری نہیں، جب آپ پیش ہورہے ہیں تو آصف علی زرداری کو بھی بلا لیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ زیا دہ مسئلہ ہے تو آصف علی زرداری کو الگ بلا کر ان سے دستخط لے لیتے ہیں، کیا آصف علی زرداری ہسپتال میں ہیں۔ فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ ہسپتال والوں نے کہا کرونا وائرس کی وجہ سے آپ ہسپتال میں نہ رکیں ،آصف علی زرداری کراچی میں اپنے گھر میں ہیں۔ فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ پوری دنیا میں غیر معمولی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے آصف زرداری اور دیگر پر فرد جرم کی کارروائی چھ جولائی تک موخر کر دی ۔عدالت نے آصف زرداری پر بھی ویڈیو لنک سے فرد جرم کا فیصلہ کیا۔ عدالت نے نیب کو آصف زرداری سمیت کراچی موجود تمام ملزمان کے لئے ویڈیو لنک کا انتظام کرنے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی کردی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...