وزیراعظم کا فیصل آباد کیلئے ترقیاتی پیکیج لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد کیلئے ترقیاتی پیکیج لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے فرخ حبیب کی درخواست پر اسد عمر کو پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کر دی ۔ وزیراعظم نے فیصل آباد میں سوئی گیس کی فراہمی کا کام مکمل کرنے، ہسپتال، سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کا کام کرنے، ایکسپورٹرز اور پاور لومز کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم نے اسد عمر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی۔ اسد عمر کو وزیراعلیٰ پنجاب‘صوبائی وزیر خزانہ اور چیف سیکرٹری سے رابطوں کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...