پنجاب اسمبلی ، نبی کریمؐ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے، بولنے کی متفقہ قرارداد ، بجٹ منظور

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )پنجاب اسمبلی نے بھی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ خاتم النیین لازمی لکھنے اور بولنے کی قرارداد کی متفقہ طور پر منظوری دیدی، جبکہ سال 2020۔21 بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔ایوان نے پنجاب فنانس بل 2020 کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے اپوزیشن نے شور شرابا اور ہنگامہ آرائی کرکے ایوان سے واک آوٹ کر دیا۔ وزیر خزانہ نے فنانس بل 2020 ایوان میں پیش کیا۔ ایوان نے پنجاب فنانس بل 2020 کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے۔ بجٹ اور بلز کی منظوری کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایوان میں موجود رہے۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال بجٹ کی منظوری کے دوران نشستوں پرکھڑے ہو احتجاج کیا اپوزیشن ارکان نے شور شرابا اور ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ایوان سے واک آٹ کر دیا۔اپوزیشن کے واک آوٹ کرنے کے باوجود حکومتی کورم پورا کرنے میںکامیاب رہی۔ حکومت نے اسمبلی چھ مسودہ قانون پنجاب اسمبلی نے کوہسار یونیورسٹی مری 2020 بل، بابا گورونانک یونیورسٹی بل 2020 ، لوکل گورنمنٹ بل 2020، دیہی پنچائیتیں اور نیبر ہڈ کونسلیں بل 2020،ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈووکیشنل ٹریننگ ترممی بل 2019،کمپنوں کے منافع جات ترممی بل 2029 ،منظور کر لیے گے۔ پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن نیلم اشرف اور معاویہ طارق کی قراردادیں کثرت رائے سے منظور کر لیں گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...