گوجرخان میں 3کمسن بہن بھائیوں کی پراسرار ہلاکت

گوجرخان(نامہ نگار ) گوجرخان نواحی گاؤں ڈیرہ مسلم میں تین کمسن بچوں کی پراسرار ہلاکت ،تین معصوم بہن بھائیوں کی نعشیں صندوق سے برآمد واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی صدر ضیاء الدین،ڈی ایس پی گوجرخان ذوالفقار خان،ایس ایچ او مرزا عارف نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،نعشوں کو قبضہ میں لیکر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا اطلاعات کے مطابق گوجرخان کے نواحی قصبہ دیرہ مسلم کے رہائشی نورمحمد ولد غلام حسین کا اپنی بیوی یاسمین سے چند روز قبل جھگڑا ہوا جس پر وہ ناراض ہوکر اپنے میکے ڈورہ بدہال چلی گئی جبکہ بچے نور محمد کے پاس تھے گزشتہ روز نور محمد کے تین بچوں 9سالہ عثمان،جڑواں بہن بھائی چار سالہ فیضان اور رداکی نعشیں گھر سے برآمد ہوئیں جبکہ نور محمد 25 جون کو کراچی روانہ ہو گیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی صدر ضیاء الدین،ڈی ایس پی گوجرخان ذوالفقار خان،ایس ایچ او مرزا عارف پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جبکہ نعشوں کو قبضہ میں لیکر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا،ایس ایچ او مرزا عارف نے بتایا کہ بچوں پر کسی قسم کے زخم کے نشان موجود نہیں ہے،ہوسکتا ہے کہ گلہ دبا کر مارا گیا ہو،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حتمی پتہ چلے گا انہوں نے مزید بتایا کہ نور محمد کے 5 بچے ہیں،دو محفوظ ہیں انہوں نے کہا کہ والد پر بھی شک کیا جا رہا ہے کہ شاہد انتقامی کارروائی کی گئی ہے،انہوں نے بتایا کہ بچوں کی والدہ یاسمین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن