سرکاری دفاترکیلئے کو رونا سے بچائو کیلئے نئے ایس او پیز جاری کر دیے گئے

Jun 27, 2020

اڈالاڑ(نمائندہ نوائے وقت) وزارت پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے صوبہ بھر کے سرکاری دفاترکیلئے کو رونا سے بچاو کے لیے نئے ایس او پیز جاری کر دیے گئے سرکاری ملازمین پر ایک دوسرے کو دفتری امور کیلئے پین، پنیسل اور موبائل فون دینے اور لنیے پر بھی پابندی لگادی ہے،چائے، پانی، کھانا دینے والے تمام نائب قاصد، ہیلپرز،آفس بوائز کے لئے ماسک، گلوز لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔بیما ر افراد کا دفاتر میں داخلہ ممنوع، ہاتھ ملانا، ، گھر سے لائے بر تن ساتھی ملازمین کو دینے، ساتھ کھاناکھلانے بھی ممنوع کر دیا گیا ہے، دفاتر میں سرکاری فاںلوں کے اوراق انگلی کو تھوک لگا کر پلٹنے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔

مزیدخبریں