اپوزیشن کرونا وائرس پر اپنی سیاست چمکانابند کرے:احمد حسین ڈیہڑ

ملتان( نمائندہ نو ائے وقت)رہنماء تحریک انصاف سابق چیئرمین یونین کونسل 74ملک جمشید لابر نے ایم این اے ملک احمد حسین ڈیہڑسے ملاقات کی اور انہیں علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔مسائل سننے کے بعد ایم این اے ملک احمد حسین ڈیہڑ نے کہا کہ حلقے کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنا میرا بنیادی مقصد ہے یہ حلقہ میرا گھر ہے مسائل حل کرنے کے لیے میں پوری کوشش کرونگا ۔ملک احمد حسین ڈیہڑ نے مزید کہا کہ اپوزیشن کرونا وائرس پر اپنی سیاست چمکانابند کرے ۔ملاقات میں رانا جنگ شیرعلی،سید فرہاد حیدر شاہ، ملک یونس جاوید،جاوید شانی ودیگر شریک تھے۔

ای پیپر دی نیشن