تبدیلی کا کھوکھلا نعرہ عوام کیساتھ سنگین مذاق بن چکا :افتخار احمد بٹر

نارنگ منڈی(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما اور امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 135 چوہدری افتخار احمد بٹر نے کہا ہے کہ تبدیلی کا کھوکھلا نعرہ عوام کے ساتھ سنگین مذاق بن چکا ہے ۔قومی اسمبلی میں ارکان اسمبلی کی جانب سے نازیبا الفاظ کے استعمال سے پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے ۔ انہوں نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے اس بیان پر کہ ہم ڈیلیور نہیں کرسکے حکومت کے پاس چھ ماہ کا وقت ہے کارکردگی نہ دکھائی تو بات ختم سے واضح ہو گیا ہے کہ تحریک انصاف کی کارکردگی سے ہر طرف مایوسی پھیل چکی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...