حکمران سازش کے تحت لیگی قیادت کیخلاف الزام تراشی کررہے ہیں : آصف شاہین

Jun 27, 2020

نواں کوٹ(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر آصف شاہین نے کہا ہے کہ ملک پر مسلط حکمران عوام کیلئے وبال جان بنے ہوئے ہیں کوئی شعبہ فعال ہے نہ کسی طرح کا عوام کو ریلیف حاصل ہے سیاسی ومعاشی عدم استحکام سے ملک کے اندر ترقی کا پہیہ جام ہوکر رہ گیا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ نواز لیگ کو غیر ضروری طور پر ہدف تنقید بنایا جارہا ہے حکمران ایک سازش کے تحت نواز لیگ کی قیادت کے خلاف الزام تراشی کررہے ہیں ۔

مزیدخبریں