شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے پریس کلب شیخوپورہ کے وائس چیئر مین حاجی محمد ندیم شیخ کے گھر جا کر ان کے بیٹوں یاسر ندیم شیخ ،ڈاکٹر خالد محمود ،ڈاکٹر محسن ندیم اور قریبی عزیز سلطان حمید راہی سے حاجی ندیم شیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اس مو قع پر صدر پریس کلب مبشر حسن بٹ ،جنرل سیکرٹری رانا محمد عثمان ،سابق صدر عبد الحمید بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے ۔