ننکانہ صاحب (نامہ نگار)ڈسپوزل سنٹر کوٹ سنت رام سے زمیندار گٹروں کے گندے پانی سے اپنی فصلوں اور سبزیوں کو سیراب کرنے لگے، لوگ مختلف وبائی امراض کا شکار ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسپوزل سنٹر کوٹ سنت رام سے ارد گرد کے زمیندار اپنی فصلوں اور سبزیوں کو گندے سے سیراب کر رہے ہیں جن کو پوچھنے والا بھی کوئی نہ ہے شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ پنجاب حکومت اور محکمہ فوڈ کی طرف سے گٹروں کے گندے پانی سے فصلیں اور سبزیوں وغیرہ کو سیراب کرنا قابل جرم ہے مگر ننکانہ صاحب میں نہ ہی محکمہ فوڈ کی طرف سے کوئی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔