آرمی چیف سے جاپانی سفیر کی ملاقات: خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں متعین جاپان کے سفیر کونیوری ماتسودا نے گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقدامات اور علاقائی سیکیورٹی کا موضوع بھی زیرغور آیا۔ جاپانی سفیر نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ جنرل باجوہ نے کرونا وائرس کے خلاف جاپان کے تعاون کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز راولپنڈی میں واقع آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف ریڈیالوجی میں پیچیدہ بیماریوں کی تشخیص کرنے کے جدید ترین نظام کا افتتاح کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اے ایف آئی آر آئی پہنچنے پر ایڈجوٹنٹ جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر اور سرجن جنرل لیفٹیننٹ خاور رحمان نے جنرل باجوہ کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے ملک بھرمیں طبی عملے کی خدمات کو سراہا۔ Positron Emission Tomography-Computed Tomography & Cyclotron System&Biplan Angiography System کا افتتاح کیا۔ آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ اے ایف آئی آر آئی، جدید ترین ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا پاکستان کے عوام کو اعلیٰ معیار کی میڈیکل خدمات فراہم کرنے والا طبی ادارہ ہے۔ ملک بھر میں طبی عملہ کی انتھک محنت اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ آرمی میڈیکل کور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور پرجوش لیڈر شپ کے ذریعہ پاکستان کے عوام کی خدمت جاری رکھے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...