اسلام آباد(نا مہ نگار)نیپرا نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر وضاحت طلب کر لی ہے،نیپرا کے اعلامیہ کے مطابق شدید گرمی اورخاص کر کرونا سے متاثرہ لاک ڈان علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں ، تمام تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو بلا تعطل اور قابل اعتبار بجلی فراہم کرنے کی پابند ہیں، نیپرانے تمام ڈسکوز کو لوڈ شیڈنگ کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔