لاک ڈاون سے تا جروں کا استحصال ناقابل بر داشت ہو چکا ہے، کاشف چوہدری

Jun 27, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چو ہدری نے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاون کے نام پر ملک بھر کے تا جروں کا استحصال اب ناقابل بر داشت ہو چکا ہے ، راولپنڈی اور اسلام آبادکے کارو باری مراکز سمیت ملک بھر کی بند مارکیٹوں کو 30 جون تک ہر قیمت پر کھولا جائے ،بصورت دیگر اب تاجر زبردستی از خود دکانیں کھولیں گے، آئندہ ملک میںکیے جانے والے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران کمرشل ایریاز کو کسی صورت بند نہ کیا جائے،بلکہ کمرشل ایریا میں لوکل پولیس و انتظامیہ مارکیٹوں کی ایسوسی ایشنز کے ساتھ ملکر ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے راولپنڈی اور اسلام آبادکے تا جر رہنما?ں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔محمد کاشف چوہدری نے کہا ملک بھر کے تاجروں نے معاشی مشکلات کے باوجود حکومت و انتظامیہ کے لاک ڈاؤن ،جزوی لاک ڈاؤن ،اسمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلوں میں اپنے کاروباروں کی قربانی دے کر کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کیامگر اب مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاجر اپنی دکانوں کے کرایہ جات ،گھروں کے کرایہ جات ،بجلی ،گیس ،پانی کے بلز ،ملازمین کی تنخواہیں یہاں تک کہ گھریلو اخراجات کرنے سے قاصرہو چکا ہے ،انھوں نے کہا اسی طرح کاروبارکو دوباہ چلانے کیلئے اس کے پاس نقد رقم بھی موجود نہیں ہے،مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاجروں کی اکثریت دکانوں کے کرایہ جات ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیںہے ،اس حوالے سے وفاقی حکومت کرایوں کا ریلیف پیکیج دیتے ہوئے اپنے ایک نوٹیفکیشن کے زریعے مالکان جائیداد سے کرایہ دار تاجروں سے کرایہ نہ لینے اور تعاون کرنے کا پابند بنا کر کچھ ریلیف مہیا کروائیں۔

مزیدخبریں