ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)خواتین کوپردہ میںرہنے کی عملی ترغیب’’چادرپوش تحریک‘‘ کے بانی پیرسیدکبیرعلی شاہ مرحوم آف چوراشریف کے حقیقی چچازادبھائی پیرسیدسعادت علی شاہ لاہورمیںاپنے بھائی کی تدفین اورتعزیتی محافل کی تکمیل کے بعدواپس چوراشریف ضلع اٹک پہنچ گئے،چوراشریف میںپیرسعادت علی شاہ کے پاس انکے چچازادبھائی پیرکبیرعلی شاہ مرحوم کی تعزیت کیلیئے ضلع بھرکے مختلف علاقوںسے عوام کار ش، ٹیکسلاسے راجہ رب نواز گوجرخانی کی زیرقیا دت وفد،جس میںقاری یاسر محمود، سید بلا ل، محمدر شید ہاشی،راجہ محمدرمیز،زاہدہاشمی شامل تھے،نے چو را شر یف جاکرپیرسیدسعادت علی شاہ سے خصوصی ملاقات کی،اورانکے بڑے بھائی چادرپوش تحریک کے بانی پیرسیدکبیرعلی شاہ مرحوم کی وفات پراظہارتعزیت کیا،اورمرحوم کی مغفرت وبلندی درجات کیلیئے خصوصی دعاکی،اس موقع پرپیرسیدسعادت علی شاہ نے ضلع اٹک کے طول وعرض اورٹیکسلاواہ کینٹ راولپنڈی سے تعزیت کیلیئے آنے والے اپنے مر ید ین اوردیگراحباب کی آمدپرشکریہ ادا کیا، اور کہا کہ پیرسیدکبیرعلی شاہ کے پردہ کر جا نے سے معاشرتی اورروحانی اصلاح کی خا طر مرحوم کی عملی خدمات کے مثبت نتائج کا ہمیں حددرجہ تک احساس ہو اہے ،انہو ںنے کہاکہ ہمارے خاندان کے بز ر گوںکی دینی خدمات اورروحانی فیض کوعوام الناس تک پہنچانے کیلیئے پیرکبیرعلی شاہ مرحوم کی خدمات کوکسی صورت بھی فراموش نہیںکیاجاسکے گا۔