ضلع بہاولپورمیں واٹرفلٹرپلانٹس کرپشن کی نذرہوگئے

بہاولپور(نمائندہ نوائے وقت)اکثرپلانٹس کی ٹوٹیناں اورمشینری اورپانی کی موٹریں غائب ہیں جبکہ ان واٹرفلٹرپلانٹس کے ملازمین گھربیٹھے اپنی پوری تنخواہیں وصول کررہے ہیں اورضلع بہاولپورمیں جوواٹرفلٹرپلانٹس چلائے جارہے ہیں ان کے ملازمین کارکشہ اور چنگ چی مافیاکیساتھ ملی بھگت اورگٹھ جوڑ ہے جوان کودن رات واٹرفلٹریشن پلانٹس سے پانی بھرنے کی کھلی اجازت دی ہوئی ہے جبکہ واٹرفلٹریشن پلانٹس پرعام شہریوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں۔ بہاولپورشہرکے اکثرواٹرفلٹرپلانٹس کے فلٹربھی ایک ایک مہینہ تک تبدیل نہیں کیے جاتے جس کی وجہ سے پانی کاپریشر بھی کم ہوجاتاہے۔ اورشہری گندہ اورمضرصحت پانی پینے سے معدہ، جگر، گردوں اورآنتوں کے امراض میں مبتلاہورہے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلی پنجاب، ڈپٹی کمشنر، کمشنربہاولپورسے فوری طورپر بندفلٹرکوفعال کرانے اورمافیاکیخلاف کاروائی کرنے کامطالبہ کیاہے۔

ای پیپر دی نیشن