خانیوال (خبرنگار)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر سابق ممبر پنجاب اسمبلی مہر عمران پرویز دھول نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ میں خطاب کر کے واضح پیغام دیا ہے کہ کسی سے ذاتی مخالفت نہیں پارٹی کے اندر اختلاف رائے کو منفی رنگ دینے والوں کو مایوسی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میںپہلی بار بجٹ میں عوامی امنگوں کا خیال رکھتے ہوے عملی اقدام کیے گے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ خطاب میں واضح پیغام دیا کسی سے ذاتی مخالفت نہیں : عمران پرویز دھول
Jun 27, 2020