میرپورخاص(بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر میرپور خاص زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ بھلائی کی طرف قدم بڑھانے سے راستے خود ہی کھلتے ہیں دنیا میں ہمیشہ ان لوگوں کو یاد رکھا جاتا ہے جو عام لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرتے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دفتر میں پاکستان ہلال احمر ڈسٹرکٹ میرپورخاص کے عہدیداروں سے نئے شرو ع ہونے والے پروجیکٹ اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے کوشاںہے ہمیں بھی باہمی کوشش سے اپنے شہر کے لوگوں کی بھلائی کیلئے اپنا کرداراداکرنا چاہئے اجلاس میں بتایا گیا کہ ہلال احمر میرپورخاص کی جانب سے کورونا مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج کے دوران ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس اسٹاف کے استعمال کیلئے 200 حفاظتی کٹس سول ہسپتال میرپور خاص، سینٹرل جیل میرپور خاص، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میرپور خاص اورمحمد میڈیکل ہسپتال میرپورخاص میں قائم آئسولیشن سینٹروں اور مطلوبہ مقامات پر تقسیم کئے گئے ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہلال احمر کے عہدیداروں کی باہمی کوششوں سے میرپور خاص شہر میں بلڈ بنک، مردہ خانہ اور تھیلیسیمیا سینٹر قائم کرنے کیلئے کوشش کی جائے گی انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ باہمی فیصلے سے ہلال احمر میں اسٹاف کی کمی کو پوراکیا جائے تاکہ کارکردگی کو مزید بہتر کیا جاسکے اجلاس میں اعزازی سیکریٹری اظہر عباس، جوائنٹ سیکریٹری رفیق لغاری، محمد بخش کپری اور سرکاری محکمے کی جانب سے مقررکردہ ممبر عبدالرؤف آرائیں بھی موجود تھے۔