اسلام آباد، ناکہ پر دوپولیس افسران کو شہید کرنے والے2 افغان باشندے گرفتار

Jun 27, 2020

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی ٹی ڈی اوروفاقی پولیس کی ٹیموں نے تھانہ گولڑہ کے علاقہ ڈھوک قریشیاں میں مشترکہ آپریشن کرکے تھانہ ترنول کے علاقہ چونگی نمبر26 کے ناکہ پر دوپولیس افسران کو فائرنگ کر کے شہید کرنے والے دو افغان باشندے پولیس مقابلہ کے بعد گرفتارکرلئے ملزمان سے پانچ دستی بم ، دو پستول معہ ایمونیشن برآمدکرلئے ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے 2019ء میں تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ آئی جے پی روڈ نزد گندم گودام پر ناکہ ڈیوٹی پرفائرنگ کرکے دوپولیس جوانوں کو شہید کرنے کا بھی اعتراف کرلیا سی ٹی ڈی اور آپریشنز ڈویژن پولیس نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ علی الصبح تھانہ گولڑہ کے علاقے ڈھوک قریشیاں میں مشترکہ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس ٹیموں پر فائرنگ شروع کر دی پولیس ٹیموں نے دو ملزمان گرفتار کرلئے جبکہ دو ملزمان کلاشنکوفوںسے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتار ی کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ،گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔سجاد عرف چوچو ولد نوشیروان قوم شاڑھا سکنہ ڈھوک قریشیاں اسلام آباد ۔2۔نور محمد عرف نورمے ولد ملتان خا ن قوم شاڑھا سکنہ ڈھوک قریشیاں شامل ہیں جن میں دونوں افغانی ہیںاس آپریشن پر آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید اور ان کے ٹیموں کو شاباش دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا مورخہ 26مئی 2020ء کو رات نو بجکر25 منٹ پر چونگی نمبر26 کے ناکہ پر اے ایس آئی محسن ظفر اور اے ایس آئی سجادڈیوٹی پر مامور تھے کہ اسی دوران راولپنڈی میں نامعلوم ملزمان کی متعدد وارداتوں کی وائرلیس پر اطلاع ملی جس کی وجہ سے اسلام آباد کے تمام ملحقہ ناکہ جات پر چیکنگ سخت کر دی گئی لہٰذا اے ایس آئی محسن ظفر اوراے ایس آئی سجادمکمل الرٹ ہو کر تمام مشکوک ملزمان اور گاڑیوں کو چیک کرنے لگے نامعلوم ملزمان جو راولپنڈی میں متعدد وارداتوں کے بعد سنگجانی ٹول پلازہ کی طرف جارہے تھے چونگی نمبر 26ناکہ پر تعینات پولیس افسران نے روکا ملزمان کی بھاگنے کی کوشش کے دوران اے ایس آئی محسن ظفر ایک مشکوک بیگ کو ہاتھ ڈالا جس پر ملزمان نے پولیس افسران پر اندھا دھند فائرنگ کر دی فائرنگ سے دو پولیس افسران موقع پر شہید ہو گئے ،وقوعہ کے متعلق تھانہ سی ٹی ڈی اسلام آباد نے مقدمہ نمبر04 مورخہ26-05-2020زیر دفعہ 302/353,186/34,7ATAت پ درج کیا انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے وقوعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کی ۔

مزیدخبریں