سرخ مرچ مختلف دالوں کی قیمتوں میں کمی ‘ گھی‘ چینی کے نرخ برقرار 

Jun 27, 2020

چوک میتلا(نامہ نگار) اشیاء خورد نو ش کے ریٹ کم ہونے لگے سرخ پسی ہوئی مرچ سمیت دالوں کے نرخ کم ہوگئے سرخ مرچ فی کلو گرام 800روپے سے کم ہوکر600روپے پر آگئی مونگ کی دال بھی300سے کم ہو کر250روپے تک فروخت ہونے لگی تفصیل کے مطا بق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگا کا سخت نوٹس لینے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی جس کے باعث اشیاء خورد نوش جن میں دالیں اور سرخ مرچ شامل ہے کی قیمتیں کم ہونے لگی ہیں سرخ مرچ پسی ہوئی فی کلو گرام 8سو روپے سے کم ہو کر600روپے ، موچ کی دال300سے کم ہو کر250روپے ،دال چنا180روپے سے کم ہو کر160روپے بیسن کی قیمت بھی کم ہوئی ہے گھی اور چینی کی قیمت کم نہ ہوسکی اور مارکیٹ میں پرچون ریٹ پر چینی80روپے ، گھی 200سے لیکر230روپے تک فروخت ہورہا ہے علاقہ کی مختلف تنظیموںسے تعلق رکھنے والے افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اشیاء خورد نوش کے ریٹ مزید کم کروا نے کامطا لبہ کیا ہے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔

مزیدخبریں