ملتان ( سماجی رپورٹر )ایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدر میاں فضل الہی شیخ نے کہا ہے کہ کپاس کی پیداوارپر عدم توجہ کھل بنولہ پر ٹیکس عائد کرنے سے معیشت پر منفی اثرات پڑے ہیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ میں کپاس کی پیداوار بڑھانے اور کھل بنولہ پر ٹیکس ختم کرنے کی بات کرکے خطہ کے سپوت ہونے کا ثبوت دیا اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے پارلیمنٹ میں آواز اٹھانے پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کپاس کی پیداوار میں اضافہ اور کھل بنولہ پر ٹیکس ختم کیا جائے کپاس پیداوار میں اضافہ کے لیے کسانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور ایسے اقدامات کئے جائیں جو زرعی ملک ہونے کے ناطے ہمارے معاشی مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوں جس سے اجتمائی و انفرادی سطح پر خوشحالی آئے۔
کپاس کی پیداوار میں اضافہ‘ کھل بنولہ پر ٹیکس ختم کیا جائے: میاں فضل
Jun 27, 2020