لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کی جانب سے ریفنڈ کسٹم ڈیوٹی پر نظر ثانی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ برآمدات کے بڑے حصے وولن کلمز کو بھی مذکورہ ایس آر او میں شامل کیا جائے ۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اسلم طاہر کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کو ارسال کئے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ہاتھ بنے ہوئے وولن قالین ،رگز اور رنرز پر نظر ثانی کسٹم ڈیوٹی ریفنڈ 1.92ریٹ خوش آئند اقدام ہے اور ہم مشکل صورتحال میں تعاون کرنے پر مشکور ہیں ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ہاتھ سے بنے ہوئے وولن کلمز ایس آر او میں شامل نہیں حالانکہ مذکورہ مصنوعات کا ہماری برآمدات میں بہت بڑا حصہ ہے ۔ خط میں اپیل کی گئی ہے کہ اس حوالے سے وضاحت کی جائے ۔ خط میں مزید مطالبہ کیا گیا ہے کہ مذکورہ ایس آر او 15جون 2020سے موثر کیا گیا ہے درخواست ہے کہ اسے 15اپریل 2020ء سے موثر کیا جائے ۔ علاوہ ازیں کارپٹ ایسوسی ایشن نے سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ مشکل صورتحال میں اسے 4سے 5فیصد پر لایا جائے جس سے سرمایہ کاری کا فروغ ممکن ہو گا ۔
پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کی جانب سے ریفنڈ کسٹم ڈیوٹی پر نظر ثانی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوے مذید مطالبات پیش کر دئے
Jun 27, 2020 | 15:43