فنو ن لطیفہ سے وابستہ تمام افراد ہمارا اثاثہ ہیں،الحمرا آرٹس کونسل انکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے : ثمن رائے

لاہور (کلچرل رپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے کہا ہے کہ فنو ن لطیفہ سے وابستہ تمام افراد ہمارا اثاثہ ہیں،الحمرا آرٹس کونسل انکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،معاشرے کو خوبصورت تر بنانے کے لئے انکی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے معروف دانشور ڈاکٹر طارق شریف زادہ سے ملاقات میں کیا۔انھوں نے کہا کہ نئی نسل کو اپنے اسلاف کی جدوجہد سے آگاہ کرنا وقت کی ضرورت ہے،ڈاکٹر طارق شریف زادہ اس کام کو احسن انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں۔ناموردانشور ڈاکٹر طارق شریف زادہ نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے کو الحمرا تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی،ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا.انھوں نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا کے ہمراہ 16ینگ آرٹسٹ نمائش بھی دیکھی اور نوجوانوں کے کام سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔اس موقع پر پروفیسر عابد قادری، مجاہد مرزا اور نیاز حسین لکھویرا بھی موجودتھے۔ واضح رہے ڈاکٹر طارق شریف زادہ الحمر ا کے پروگرام گوشہ گیان کے سلسلے عہد ساز کے مقر ر ہے جس میں وہ گاہے بگاہے نامور مسلم مشاہیر اورسائنسدانوں کے کارناموں، خدمات،قربانیوں سے نوجوانوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن