سی این جی پر بڑھایا جانے والا ٹیکس واپس لیا جائے، غیاث پراچہ

Jun 27, 2021

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ سی این جی پر بڑھایا جانے والا ٹیکس واپس لیا جائے۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان سی این جی ایسویسی ایشن نے سیلز ٹیکس میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے اس ضمن میں آل پاکستان سی این جی ایسوسی اشن کے چئیرمین غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ سی این جی سیکٹر کو زندہ رکھنے کے لئے نجی طور پر گیس امپورٹ کرنے کی اجازت دی جائے انھوں نے کہا کہ حکومت تمام بڑی صنعتوں کے ٹیرف میں ریلیف اور مراعات دے رہی ہے سی این جی سیکٹر کو بھی ریلیف دیا جائے۔غیاث پراچہ نے مزید کہا ہے کہ سی این جی سیکٹر مڈل کلاس کاروباری افراد کی نمائندگی کرتا ہے۔

مزیدخبریں