لاہور (کامرس رپورٹر)میرج ہالز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ کرونا اب کنٹرول میں آ رہا ہے کرونا کیسسزکی پورے پاکستان میں شرح اب 2 فیصد تک رہ گئی ہے حکومت 30 جون تک میرج ہالز کھولنے کی اجازت دے اگر ایسا نہ کیا گیا تو 13 جولائی کو لاہور میں بھر پور احتجاج کیا جائے گا اورپچاس کے قریب میرج ہال سے وابستہ صنعتوں کے افراد احتجاج کریں گے۔اس امر کا اظہار پنجاب میرج ہال ایسوسی ایشن کے پنجاب میرج ہال ایسوسی ایشن کے صدر خالد ادریس ، چیئرمین میاں محمد الیاس ،محمد اشفاق اشرف اور لاہور میرج ہال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ملک عقیل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرج ہال اور مارکیز والے ڈیرھ برس سے معاشی تنگدستی کا شکار ہیںہمیں اپنا زرق حلال کمانے کی اجازت دی جائے۔حکومت سے کوئی لڑائی نہیں بس ہمیں کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔
کرونا کنٹرول ‘ حکومت ہالز کھولنے کی اجازت دے :میرج ہالز ایسوسی ایشن
Jun 27, 2021