شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)سیاسی وسماجی رہنما وسابق یوسی چیئرمین چودھری سلطان سرور گولڈن نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب کیا ہے یہ سب کشمیری عوام سے پاکستانی قوم کی محبت اور یگانگت کا ثبوت ہے عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت جیسے دہشت گردملک کو معصوم کشمیریوں کے خون کی ہولی کھیلنے سے روکے، پاکستان سفارتی و عوامی سطح پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑتا رہا ہے۔اور انشاء اللہ کشمیرکی آزادی تک اپنی یہ جدوجہد جاری رکھے گا۔